شہر میں موسلادھار بارش ، موسم خوشگوار

,

   

حیدرآباد۔ 11 جولائی (سیاست نیوز) دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں آج شام موسلادھار بارش ہوئی ۔ کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔ شہریوں میں شدید گرمی کے بعد خوشگوار موسم سے راحت ملی۔شہر کے علاقوں مادھاپور ، کوکٹ پلی ، صنعت نگر، جوبلی ہلز، بنجارہ ہلز، فلم نگر، حیدر گوڑہ، دلسکھ نگر، عابڈس، مہدی پٹنم، آصف نگر، ٹولی چوکی میں اوسط درجہ کی بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارش کے باعث کئی سڑکوں پر ٹریفک جام دیکھی گئی اور پانی ٹھہرنے کی وجہ سے موٹر رانوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ہائی ٹیک سٹی میں آفس اوقات ختم ہونے کے بعد گھروں کو واپس ہونے والے ہزاروں افراد کو سڑکوں پر پانی جمع ہوجانے سے مشکلات پیش آئیں۔ سائبر آباد پولیس نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بارش کے پیش نظر اپنے راستے تبدیل کرتے ہوئے آئی آئی آئی ٹی ۔ ایچ جنکشن ، نانک رام گوڑہ روٹری لنگر حوض اور مہدی پٹنم روٹ اختیار کریں۔ بلارم میں سب سے زیادہ بارش 29.5 ملی میٹر اور بنجارہ ہلز میں 27.5اور آصف نگر میں 26.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔