حیدرآباد /14 فروری ( سیاست نیوز ) شہر میں نعیم ٹولی کی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوگئی ہیں ۔ بدنام زمانہ گینگسٹر نعیم کا خاتمہ ہوچکا تاہم اس کے حامی غیر سماجی سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور شہر میں اپنے قدم جمانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایک واقعہ میں سعیدآباد پولیس نے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جن کا مبینہ طور پر نعیم ٹولی سے تعلق ہے ۔ ایک خاندان کو جبراً ان کا مکان فروخت کرنے ہراساں کیا جارہا ہے ۔ کرن باغ سعیدآباد کی ساکن انورادھا کو اس کا مکان فروخت کرنے دباؤ ڈال رہے ہیں ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع