شہر میں وقفہ وقفہ سے اوسط تا تیز بارش

   

حیدرآباد۔/12اکٹوبر، ( سیاست نیوز) حیدرآباد کے بعض علاقوں میں کل اور آج ہلکی تا تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔ سہ پہر کے بعد سے رات دیر گئے تک وقفہ وقفہ سے اوسط تا تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ بارش کے آغاز سے قبل تک موسم معمول کے مطابق تھا لیکن اچانک بارش کے نتیجہ میں درجہ حرارت میں معمولی کمی واقع ہوئی۔ گچی باؤلی علاقہ میں کل رات تک 15.5 ملی میٹر بارش کی ریکارڈ کی گئی۔ ماریڈ پلی، اپل، ملکاجگیری اور شیخ پیٹ میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق حیدرآباد میں مطلع ابرآلود رہے گا۔ بعض علاقوں میں ہلکی تا تیز بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔شدید بارش کی وجہ سے اہم ذخائر آب کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔ر