شہر کے اہم پارکس میں 15 اگست کو مفت داخلہ

   

حیدرآباد12اگست (سیاست نیوز) آزادی کی 75 سالہ تقاریب کے موقع پر ایچ ایم ڈی اے نے 15 اگست کو پارکس میں مفت داخلے کا اعلان کیا ۔ حیدرآباد میں (HMDA) کے کنٹرول میں پارکس میں وزیٹرس کیلئے یوم آزادی کو داخلہ فری رہیگا۔ اسپیشل چیف سکریٹری بلدی نظم و نسق اروند کمار نے ٹوئیٹر پر یہ اطلاع دی ۔ لمبنی پارک ، این ٹی آر گارڈن ، سنجیویا پارک ، لیک ویو پارک ، ملکوٹے پارک ، پریہ درشنی پارک ، راجیو گاندھی پارک، پٹیل کنٹہ پارک ، لنگر حوض پارک و چنتا کنٹہ پارک میں وزیٹرس کیلئے داخلہ فری رہیگا۔ انہوں نے کہا کہ ایچ ایم ڈی اے کے پارکس میں مفت داخلہ کی سہولت سے عوام کو استفادہ کرنا چاہئے ۔ ر