شہر کے مختلف علاقوں میں آج برقی شٹ ڈاون

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 3 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ): اے ڈی ای الیکٹریکل سنٹرل بریک ڈاؤن سی تھری چارمینار کے بموجب 4 جولائی کو مختلف برقی فیڈرس جیسے پرانی حویلی ، دارالشفاء ، گلزار حوض ، حسن نگر ، تیگل کنٹہ ، پھول باغ ، شالیمار ، مسرت فنکشن ہال ، انور مرچی ، نیلم سنٹر ، زو کوارٹرس ، بوائز ٹاون ، کشن باغ او ایچ ، جہاں نما کی مرمت و درستگی عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے بموجب صبح 8 تا 9-30 بجے پرانی حویلی اور دارالشفاء برقی فیڈرس کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے چھتہ بازار ، پرانی حویلی ، زہرا نگر ، دارالشفاء ، میر عالم منڈی جب کہ دارالشفاء فیڈر کے تحت پرانی حویلی ، دارالشفاء ، لکڑ کوٹ ، میں برقی سربراہی مسدود رہے گی جب کہ صبح 9 تا 10 بجے دن گلزار حوض فیڈر کے تحت گلزار حوض ، کالی کمان ، مٹی کا شیر ، ماما جمیلہ پھاٹک ، جب کہ حسن نگر فیڈر کے تحت حسن نگر ، انصاری روڈ ، رشید کالونی ، شعیب کالونی ، میر عالم تالاب اور دیگر قریبی علاقہ جات اسی طرح تیگل کنٹہ برقی فیڈر کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے تیگل کنٹہ ، اچی ریڈی نگر ، مصطفی نگر اور دیگر قریبی علاقوں میں صبح 11 تا 2 بجے دن پھول باغ برقی فیڈر کے تحت پھول باغ ، غلام مرتضیٰ چھاونی ، دردانہ ہوٹل علاقوں میں برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔ اسی طرح شالیمار اور مسرت فنکشن ہال کے برقی فیڈرس کے تحت صبح 10 تا 12 بجے دن بہادر پورہ ، ایم او کالونی ، کشن باغ ، محمود نگر اور مسرت فنکشن ہال فیڈر کے تحت مسرت فنکشن ہال ، جہاں نما ، بوائز ٹاون اسکول ، انور مرچی اور نیلم سنٹر فیڈرس کے تحت صبح 11 تا 2 بجے دن ، حافظ بابا نگر اور شیواجی نگر ، سائی بابا نگر ، پاروتی نگر ، وامبئے کالونی ، شیوسائی نگر ، کندیکل گیٹ جیسے علاقہ جات ، زو کوارٹرس اور بوائز ٹاون برقی فیڈرس کے تحت صبح 12 تا 2 بجے دن کشن باغ ، زو کوارٹرس ، چراغ علی نگر ، بہادر پورہ جب کہ بوائز ٹاون فیڈر کے تحت بوائز ٹاون ، جہاں نما لانسر ، نواب صاحب کنٹہ علاقوں میں برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔ اسی طرح دوپہر 2 تا 4 بجے دن کشن باغ اور جہاں نما برقی فیڈرس کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے عطا پور آفس ، نجم نگر ، ایس پی نگر اور کشن باغ جب کہ جہاں نما فیڈر کے تحت خواجہ پہاڑی ، نواب صاحب کنٹہ ، صالحین کالونی ، غوث نگر ، تاڑبن اور دیگر قریبی علاقوں میں برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔۔