عمان : اردن میں زیر حراست شہزادہ حمزہ نے گزشتہ برس بغاوت کا اعتراف کرکے معافی کی درخواست دے دی۔ خبرساں اداروں کے مطابق شاہ عبداللہ دوم کو لکھے گئے خط میں شہزادہ حمزہ نے کہا ہے کہ وہ اپنی حرکت پر اردن کے عوام اور پورے خاندان سے معذرت چاہتے ہیں۔ اس سے قبل اتوار کے روز شاہ عبداللہ دوم نے شہزادہ حمزہ سے ملاقات کی تھی۔