لندن : برطانوی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری آج کل ڈاکٹر گیبور میٹ کے ساتھ آن لائن تھراپی سیشن کے دوران کیے گئے اپنے تبصروں کی وجہ سے میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، شہزادہ ہیری کو آن لائن تھراپی سیشن میں منشیات لینے کے حوالے سے بیان دینے پر اپنے امریکی ویزے سے ہاتھ دھونے پڑسکتے ہیں۔اس آن لائن تھراپی سیشن کے بعد سے انسداد منشیات کی مہم چلانے والے شہزادہ ہیری پر شدید تنقید کررہے ہیں اور اْنہیں نوجوانوں کو منشیات کے استعمال کا تشویشناک پیغام بھیجنے کا ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔اس حوالے سے برطانوی صحافی پیئرز مورگن نے شہزادہ ہیری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ انسداد منشیات کی مہم ہوتی تو یقیناََ یہ پرانے والے شہزادہ ہیری ہیں جنہیں ہم سب جانتے ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ امریکہ میں بیرون ممالک سے آنے والے لوگوں کے منشیات کے استعمال پر سخت روّیہ اختیار کیا جاتا ہے اور اسی وجہ سے ہم ہیری کو برطانوی بادشاہ چارلس سوم کی تاجپوشی کی تقریب میں بھی نہیں دیکھنا چاہتے کیونکہ اس طرح ہمیں بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔