شہید اشفاق اللہ خان کو خراج عقیدت

   

عظیم مجاہد آزادی کی یوم پیدائش تقریب سے مقررین کا خطاب
محبوب نگر ۔ 23 ۔ اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آج کے دور میں شہید اشفاق اللہ خان کے جذبات کو زندہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار محبوب نگر کے سیاسی سماجی و مذہبی قائدین نے کیا ۔ اشفاق اللہ خان کی یوم پیدائش کے موقع پر ملی محاذ کے زیر اہتمام ایک پروگرام ریڈ کراس سوسائٹی کے دفتر پر منعقد ہوا۔ اس پروگرام کو اشفاق اللہ خان اور رام پرساد بسمل کی دوستی کے نام معنون کیا گیا ۔ صدارت خواجہ فیاض الدین ، انور پاشاہ نے کی ۔ کرشنیا ایڈوکیٹ ، محمد عبدالہادی ایڈوکیٹ ، مقصود بن احمد ذاکر ایڈوکیٹ ، صمد خان ، نور الحسن ، محمد احمد ثناء ، حافظ ادریس شریک تھے ۔ قائدین نے خطاب میں کہا کہ اشفاق اللہ خان اور رام پرساد بسمل کی دوستی نے ملک کی جدوجہد آزادی کو ایک نئی جہت عطا کی ۔ ملک میں قومی یکجہتی کو اس دوستی نے کافی مضبوط کیا اور دونوں نے بھی جدوجہد آزادی میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔ پروگرام کو محمد عبدالقدیر سیٹھ ، مرزا قدوس بیگ، محمد تقی حسین تقی، خالد نوید ، صادق حسین ، محمد ارشد علی ایڈوکیٹ ، محمد معز و دیگر نے بھی مخاطب کیا ۔ عبداللہ سنی نے شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر طیب باشوار ، محمد عبدالعلیم صدیقی ، محمد اظہر، محمد مختار، محمد عبدالحکیم ، امیر نقشبندی ، محمد بشیر، عمران قریشی ، محمد الطاف ، محمد اقبال ، محمد نعیم و دیگر موجود تھے۔