دی کوئنٹ کے اس ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ مودی حکومت کی دوسری معیاد کے پہلے بجٹ کے اندرون ایک ماہ معیشت کس قدر تباہ ہوگئی ہے۔
اعداد وشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ماروتی موٹرس کی فروخت میں 36فیصد کی گرواٹ ہے جبکہ مہیندر ٹریکٹرس اور ٹرکس کی فروخت میں دس سے چودہ فیصد کی گرواٹ ہے۔
اس کی اہم وجہہ بیرونی سرمایہ کاری بند ہوگئی ہے اور پچھلے چند سالوں میں گرتی معیشت کے پیش نظر دو سوسے زائد موٹر کمپنیاں بند ہوگئی ہے جس کی وجہہ سے 36ہزار لوگ بے روزگار ہوئے ہیں۔
گرتی معیشت‘ بڑھتی بے روزگاری اور عوام میں پیسوں کی کمی کے باوجود حکومت ہند نے اپنے پہلے بجٹ کے ذریعہ لوگوں سے ٹیکس کی وصولی اور اپنی فلاحی اسکیمات پر خرچ کا جو منصوبہ تیار کیا ہے وہ قابل تشویش ہے۔
کیونکہ ماہرین کا ماننا ہے کہ جس رفتار سے معیشت میں گرواٹ آرہی ہے اور جی ڈی پی کم ہوتی جارہی ہے۔ ایسے حالات میں کس طرح حکومت عوام سے ٹیکس وصول کرے گی۔
اگر لوگوں کے پاس خرید وفروخت کے لئے پیسے نہیں ہوں گے۔ مالی لین دین کم ہوجائے گا تو یقینا عوام کے پاس پیسے کی کمی ہوگی اور وہ ٹیکس ادا کرنے قاصر رہیں گے۔
اس پر تفصیلی ویڈیو دی کوائنڈ نے پیش کیاہے۔ ویڈیو ضرور دیکھیں اور سمجھنے کی کوشش کریں کہ کیامودی حکومت نے جو وعدے عوام سے کئے ہیں اورعوام نے جو مودی حکومت پر بھروسہ کیا اس کی پابجائی ہوگی۔