شیئر بازار میں واپس آئی تیزی

   

ممبئی : بین الاقوامی بازاروں میں ملے جلے رجحان کے درمیان، مقامی سطح پر ہوئی چوطرفہ خرایداری کی وجہ سے شیئر بازار نے آج گزشتہ تین دنوں کی گراوٹ سے ابھرتے ہوئے تقریباً ایک فیصد چھلانگ لگائی۔بی ایس ای کا تیس حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 54252.53 پوائنٹس کے ساتھ 54 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے اوپر 503.27 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 144.35 پوائنٹس کے اضافے سے 16170.15 پوائنٹس پر رہا۔ بی ایس ای کی سرکردہ کمپنیوں کی طرح چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی خرید و فروخت ہوئی۔ مڈ کیپ 1.44 فیصد چھلانگ لگا کر 22143.45 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.78 فیصد چڑھ کر 25,318.05 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔اس دوران بی ایس ای پر کل 3429 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 1748 میں خریداری ہوئی جبکہ 1552 میں فروخت ہوئی وہیں 129 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔