شیخ حسینہ کی درگاہ دورے سے متعلق بات چیت

   

اجمیر : راجستھان کے اجمیر میں بنگلہ دیش کے ڈپٹی چیف آف پروٹوکول وفد نے ضلع انتظامیہ کے ساتھ مل کر بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کے آٹھ ستمبر کو مجوزہ درگاہ دورے کے متعلق مختلف امور پر مشورہ کیا۔وفد نے اجمیر کلکٹر آڈیٹوریم میں دورے کے درمیان آمد اور روانگی نیز درگاہ میں داخل ہونے اور زیارت کرنے تک تمام انتظامات کے علاوہ حفاظت کے پہلوؤں پر سنجیدگی سے بات کی۔ اس درمیان اجمیر کلکٹر انشدیپ، پولیس سپریٹنڈنٹ چونارام جاٹ کے علاوہ انتظامیہ کے دیگر افسران، پولیس اور انٹلی جنس عہدیدار موجود تھے۔