حیدرآباد ۔ 13 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : شہر حیدرآباد کے شیخ پیٹ علاقہ میں 400 سالہ قدیم ابراہیم قلی قطب شاہ کے دور میں تعمیر کردہ و تاریخی مسجد خستہ حالت کا شکار ہوگئی ہے ۔ اس تاریخی مسجد کو چارمینار کی طرز پر تعمیر کیا گیا تھا ۔ اس مسجد کے احاطے میں جھاڑیاں دیکھی جارہی ہیں اور قدیم مسجد ملبہ میں تبدیل ہوگئی ہے ۔ جس کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔ حکومت کی جانب سے اس کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے اس کی تعمیری اہمیت ختم ہورہی ہے ۔ اس مسجد کے دونوں جانب بڑے مینار اور عقبی جانب دو چھوٹے مینار ہیں ۔ جس میں ایک چھوٹا مینار گذشتہ سال منہدم ہوگیا ۔ شہر حیدرآباد کے عظیم ورثہ کا تحفظ کرنے کے لیے محکمہ بلدی نظم و نسق کی جانب سے کوشش کی جارہی ہے ۔ اسپیشل پرنسپل سکریٹری ارویند کمار کو اس قدیم تاریخی مسجد کی عظمت رفتہ کو بحال کرنے کے لیے توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔۔ ن