کولہاپور: کولہاپور میں شیوسینا کے کارکنوں نے جمعرات کو شیو سینا کے باغی ایم پی سنجے منڈلک کی رہائش گاہ تک احتجاج کیا، جو ایکناتھ شنڈے گروپ کا حصہ ہیں۔ شیوسینا کے ضلعی صدور سنجے پوار، وجے دیونے اور سٹی شیوسینا سربراہ راؤ صاحب انگاولے کی قیادت میں پارٹی کے ہزاروں کارکنان نیو شاپوری کے ساسانے میدان میں جمع ہوئے اور ان کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے منڈلک کی رہائش گاہ کی طرف مارچ کیا۔شیوسینا کے کارکنوں نے ایم پی کے پتلے کو بینٹیکس زیورات پہنائے کیونکہ ایم پی نے کہا کہ جن لوگوں نے شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے کے خلاف بغاوت کی ہے وہ “بینٹیکس زیورات” ہیں جبکہ ان کا ساتھ دینے والا اصلی سونا ہے ۔