نئی دہلی : دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر رتن لال کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے گیان واپی مسجد کے وضو خانہ سے برآمد نام نہاد شیولنگ کے بارے میں قابل اعتراض ٹوئیٹ کیا تھا۔ ڈی یو کے پروفیسر رتن لال پر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام ہے۔ ان کے خلاف مذہبی جذبات بھڑکانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ شیولنگ کے بارے میں قابل اعتراض پوسٹ کرنے والے دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر رتن لال کے خلاف دہلی پولیس میں شکایت کی گئی تھی۔