حیدرآباد۔11جون(سیاست نیوز) محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کی جانب سے برسرخدمت صحافیوں کو اکریڈیشن کارڈ کی اجرائی کا اعلان کردیا ہے اور میڈیا اداروں کی جانب سے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ نے صحافیوں سے خواہش کی کہ وہ 18جون سے قبل اپنے درخواست فارم آن لائن داخل کردیں۔ کمشنر محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے پریس نوٹ میں وضاحت کی گئی کہ سال 2019-20 کیلئے نئے اکریڈیشن جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور موجودہ اکریڈیشن کی معیاد 30جون کو ختم ہوجائیگی ۔ ریاستی سطح کے اکریڈیشن کارڈ کی اجرائی کیلئے میڈیا اداروں سے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کو صحافیوں کی فہرست روانہ کی جانی چاہئے جبکہ ضلع سطح کے اکریڈیشن کارڈ کیلئے ڈی پی آر او دفتر کو یہ فہرست روانہ کی جانی چاہئے ۔ صحافیوں سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ اپنی درخواستیں محکمہ کی ویب سائٹ http://ipr.telangana.gov.in پر مکمل کریں جو کہ 18 جون سے آن لائن وصول کی جائیں گی۔
