Sunday , November 29 2020

صحافیوں کی جانب سے رکن اسمبلی کو دسہرہ کی مبارکباد

آرمور- پریس کلب آرمور کی جانب سے رکن اسمبلی آرمور و پی یو سی چیرمین جیون ریڈی کے آرمور دورہ کے موقع پر دسہرہ تہوار کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی اور اسکے علاوہ اردو و تلگو صحافیوں نے پریس کلب آرمور کی اراضی کیلئے نمائندگی کی جس پر رکن اسمبلی نے آر ڈی او سرینواسلو سے بات کرتے ہوئے صحافیوں کو پریس کلب کیلئے اراضی کے متعلق تفصیلات بتائی۔ اس موقع پر صدر پریس کلب گماڈی شنکر، ایڈوائزر سید ظفر علی، نائب صدر محمد سیف علی، جنرل سیکرٹری سرینواس، جوائنٹ سیکریٹری محمد حامد علی، ساگر، شیکھر، سندیپ، منوہر، محمد نقیم اور دیگر موجود تھے۔

اوٹکور میں بی جے پی
کا احتجاجی مظاہرہ
اوٹکور ۔ مستقر اوٹکور کے قومی شاہراہ برائے نارائن پیٹ اور مکتھل پر واقع چیک پوسٹ پر بی جے پی نے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ پولیس نے بی جے پی کے کئی قائدین کی تقاریر کرنے کو ناکام بنانے کی کوشش کی ۔ اس کے باوجود بھی بی جے پی کے کئی افراد نے حکومت کا علامتی پتلہ نذرآتش کیا ۔ زیادہ تعداد میں احتجاج پر عوام کا گذرنا دشوار ہوگیا تھا ۔ اور بس سرویس کو بھی دقتیں پیش آئی ۔ اس موقع پر پولیس کا معقول بندوبست کیا گیا تھا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT