حیدرآباد۔/10 اگسٹ، ( سیاست نیوز) حکومت نے صدرنشین میڈیا اکیڈیمی آف تلنگانہ الم نارائنا کی میعاد میں 2 سال کی توسیع کی ہے۔ چیف منسٹر کے سی آر کی منظوری کے بعد چیف سکریٹری سومیش کمار نے احکامات جاری کئے۔ الم نارائنا کو یکم جولائی سے مزید دو سال کی توسیع دی گئی ہے۔ مختلف صحافیوں کی تنظیموں نے الم نارائنا کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ صحافیوں کے مسائل کی یکسوئی کیلئے وہ مساعی کریں گے۔ر