کلکتہ : سیانتانو بوس کے بعد بی جے پی نے بنگال مہیلا مورچہ کی صدر اگنی مترا پال کو شو کائو ز نوٹس جاری کرکے 24گھنٹے میںنوٹس کا جواب دینے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ترنمول کانگریس کی ممبر اسمبلی جیتندر تیواری جب ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل کا ارادہ کیا تو بی جے پی کے کئی لیڈران نے اس پربیان بازی کی تھی۔سیانتانو بوس کے علاوہ اگنی مترا پال نے بھی میڈیا کے سامنے اس پرناراضگی ظاہر کی تھی۔ نوٹس میں پوچھا گیا کہ مخالف پارٹی تبصروں کے بعد بھی ان کے خلاف کارروائی کیوں نہ کی جائے۔