صدر شی جن پنگ کے قریبی ساتھی لی کیانگ وزیراعظم منتخب

   

بیجنگ : چینی صدر شی جن پنگ کے سب سے قابل اعتماد ساتھیوں میں سے ایک لی کیانگ نے وزیراعظم کا منصب سنبھال لیا جس سے ملک کی اعلیٰ قیادت پر شی جن پنگ کا اثر و رسوخ مزید مضبوط ہوگیا۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لی کیانگ شنگھائی پارٹی کے سابق سربراہ ہیں جنہیں ملک کی پارلیمنٹ کے اجلاس میں سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم لی کی چیانگ کا جانشین نامزد کیا گیا۔63 سالہ لی کیانگ نے نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) میں 2 ہزار 900 سے زیادہ مندوبین سے تقریباً تمام ووٹس حاصل کرلیے، جس سے ایک روز قبل ہی شی جن پنگ ڈپٹیز کے ذریعے متفقہ طور پر صدر کے طور پر تیسری مدت کے لیے منتخب ہوئے تھے۔صدر شی جن پنگ کی جانب سے لی کیانگ کو بطور وزیراعظم نامزد کرنے کی قرار داد ہفتہ کی صبح چیمبر میں پڑھ کر سنائی گئی۔