صدر مار مو پر ”اشتعال انگیز“ ریمارکس کے حوالے سے کھڑگی‘ کجریوال پرشکایت

,

   

شکات کنندہ نے دہلی پولیس کمشنر سے اس بات کی درخواست کی ہے کہ ان کے خلاف ایف ائی آردرج کریں اور سخت قانونی کاروائی کی جائے۔
نئی دہلی۔ نئے پارلیمنٹ کی عمارت کی افتتاحی تقریب سے متعلق صدر روپڈی مارموکی ذات کے حوالے سے مبینہ”اشتعال انگیز بیانات“ دینے کے لئے دہلی چیف منسٹر اروند کجریوال‘ کانگریس صدر ملکاراجن کھڑگی او ردیگر کے خلاف ایک شکایت درج کی گئی ہے۔ شکایت سپریم کورٹ کے ایک وکیل ونیت جندال نے درج کرائی ہے۔

مذکورہ شکایت کنندہ نے الزام لگایاہے کہ ”یہ بیان کمیونٹیوں /گروپوں کے مابین دشمنی کو فروغ دینے اور اپنے سیاسی مقاصد کو پورا کرنے کے لئے حکومت ہند کے لئے عدم اعتماد پیدا کرنے کے ارادے سے دیاگیا ہے جو کہ تعزیرات ہند کی دفعہ 121‘153اے اور 503کے تحت ایک جرم ہے“۔

اس میں کہاگیاہے کہ کھڑگی اورکجریوال کی طرف سے مبینہ بیانات جان بوجھ کردئے گئے ہیں جس کا مقصد ہندوستان کی معزز صدرکی ”ذات“کا حوالہ دینا ہے اور یہ پیش کرنا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی اور موجودہ حکومت پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتا ح میں صدر جو ”جان بوجھ کر مدعو نہیں کیاہے“۔

شکایت کنندہ نے مزید کہا ہے کہ ان بیانات کی بڑے پیمانے پر اشاعت ہوئی اور نیوز میں نشر بھی ہوا اور سوشیل میڈیاپروائرل بھی ہوا جس کے نتیجے میں ایس ٹی اور قبائیلی کمیونٹی مشتعل ہوگئی کیونکہ ہمارے صدر کا تعلق قبائیلی اور ایس ٹی کمیونٹی سے ہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ اسطرح کے بیانات بااثر سیاسی قائدین ذات پات کی بنیاد پر اور منتخب حکومت کے خلاف دیتے ہیں تاکہ کمیونٹی /گروپوں کے درمیان میں دشمنی پیدا کی جاسکے جو شدید قابل مذمت ہے۔

شکات کنندہ نے دہلی پولیس کمشنر سے اس بات کی درخواست کی ہے کہ ان کے خلاف ایف ائی آردرج کریں اور سخت قانونی کاروائی کی جائے۔