ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کا تیقن ، چیف منسٹر سے عنقریب ملاقات کا اعلان
حیدرآباد۔11نومبر(سیاست نیوز) تلنگانہ نان گزیٹیڈ آفیسر س یونین ضلع حیدرآباد کے صدر کی حیثیت سے پانچویں مرتبہ ڈاکٹرایس ایم حسینی مجیب کا بلا مقابلہ انتخاب عمل میںآیا ہے۔ متعلقہ کاروائی کے احکامات سنٹرل یونین صدر ایم راجندرا ‘ جنرل سکریٹری ریاکانت پرتاب‘ ستیہ نارائن گوڑ اورضلع کھمم کے صدر افضل حسین نے انجام دی ہے۔ اس اعلان کے بعد میڈیاسے بات کرتے ہوئے سنٹرل یونین کے صدر ایم راجندرا نے ضلع حیدرآباد کے ذمہ داران کی ستائش کی او رکہاکہ ریاست بھر سے حیدرآباد یونین اور اس کی سرکاری ملازمین اور عام آدمیوں کے ساتھ سماجی خدمات کی ستائش ہورہی ہے ۔ انسانیت کی خدمت پر ایس ایم حسینی مجیب کو دئے گئے سیوا رتن اور سیو بھوشن ایوارڈس کو یاد کرتے ہوئے ایم راجندرا نے کہاکہ پوری ریاست میںٹی این جی اوز ضلع حیدرآباد نے بے شمار کارنامے انجام دئے ہیں۔ ضلع آفیسران بی وینکٹ ریڈی اور موہن رائو نے بلامقابلہ یہ انتخاب عمل میںلایا جس کااعلان مرکزی صدر ایم راجندرا نے کیاہے۔ وکرم کمار‘ پی ورادھا راجو‘ جے بالراج ‘ کے آر راج کمار‘ عمر خان ‘ ای نریش کمار‘ کے سرینواس‘ایس مورالی راج‘ کے ہری بابو‘ خلیل احمد‘ ایم اے مجیب‘ بی سجاتا‘ٹی ویدیکا ساسترا‘ بی شنکر‘ بی گیتا سنگھ‘ایم اے مقیم قریشی ‘ اے وی سریدھر نائیڈو کا بھی بلامقابلہ انتخاب عمل میںآیا۔حیدرآباد ڈسٹرکٹ اور سنٹرل ملازمین کی جانب سے اس انتخابات پر ایس ایم حسینی مجیب کو مبارکباد بھی پیش کی گئی اور گلپوشی اورشال پوشی بھی کی ۔ بعدازاں ایس ایم حسینی مجیب نے کہاکہ سرکاری ملازمین ہو یا کنٹراکٹ ملازمین سب کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے ۔ایس ایم حسینی مجیب نے کہاکہ اگلے ہفتہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو سے ملاقات ہے جس میںسرکاری ملازمین کے زیر التواء تمام مسائل پر بات چیت او رنمائندگی کی جائے گی ۔انہوںنے کہاکہ بلاتفریق ذات پات مذہب او رطبقات عوام کی خدمت ہماری نصب العین ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ بالخصوص ادارے سیاست کابھی شکریہ ادا کیااو رکہاکہ ٹی این جی اوز ضلع حیدرآباد یونین کے ساتھ ادارے سیاست کا گرانقدر تعاون ناقابل فراموش ہے ۔