صرف ایک ووٹر کے لیے پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیا

   

حیدرآباد ۔ 28 ۔ فروری : (سیاست نیوز ) : جئے شنکر ۔ بھوپال پلی ڈسٹرکٹ کے پالیمیلا منڈل میں عہدیداروں نے جمعرات کو صرف ایک ووٹر کے لیے پولنگ اسٹیشن قائم کیا ۔ ورنگل ۔ کھمم ۔ نلگنڈہ ٹیچرس ایم ایل سی انتخابات کے لیے قائم کردہ اس پولنگ اسٹیشن پر پانچ پولنگ آفیسرس اور دو پولیس ملازمین کو مامور کیا گیا تھا ۔ اپاجی پیٹ ولیج کے اس رائے دہندے ، جے سدھاکر نے اس اسٹیشن پر دوپہر میں اس کا ووٹ ڈالا ۔ جس کے بعد الیکشن ڈیوٹی پر متعین عہدیدار ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرس واپس ہوگئے اور کلکٹریٹ آفس میں بیالٹ باکس داخل کیا ۔ اس پر سدھاکر نے خوشی کا اظہار کیا اور اس کے لیے پولنگ اسٹیشن قائم کرنے پر حکومت تلنگانہ سے اظہار تشکر کیا ۔۔