صندل کا خوش ذائقہ شربت موسم گرما میں دماغ کو تروتازہ رکھتا ہے اوراس کو تقویت بخشتا ہے۔ صندل خوشبودار سدا بہار درخت ہے، جس کی لکڑی بھی بے شمار فوائد کی حامل ہے۔شربت ِصندل موسم گرما کا پسندیدہ مشروب ہے جو کہ نہ صرف ذائقے دار ہوتا ہے بلکہ خوشبو میں بھی لاجواب ہے۔ اسی طرح یہ بلڈ پریشر کنٹرول رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔
اجزا : سفید صندل کا برادہ 70گرام، چینی 750گرام، عرقِ گلاب 750گرام۔
ترکیب : صندل کا برادہ اچھی طرح صاف کر کے عرق گلاب میں ڈال دیں اور24 گھنٹوں تک بھگو دیں۔ اگلے دن اسے کسی پتیلی میں ڈال کر چولہے پر پکنے کیلئے رکھ دیں۔ عرقِ گلاب جب خشک ہونے کے بعد آدھا رہ جائے تو پتیلی کو چولہے سے اُتار لیں اور کسی کپڑے سے چھان کر اس میں چینی شامل کر دیں۔ اب دوبارہ اس محلول کو ہلکیآنچ پر رکھ کر اس قدر پکائیں کہ ایک تار ہو جائے۔ کسی شیشے کی بوتل کو گرم پانی سے صاف کرنے کے بعدشربت ڈال کر ڈھکن اچھی طرح بند کر دیں۔ لیجیے صندل کا عمدہ اور خالص شربت تیار ہے۔
اجزا : سرخ اور سفید صندل دو دو تولہ، الائچی چھوٹی10عدد، چینیدوکپ، پانی پانچ کپ، چاندی کے ورق چارعدد۔
ترکیب: چاندی کے ورق کے علاوہ تمام اشیا کو مکس کرکے پانچکپ پانی میں اُبالیں۔ جب پانی چارکپ رہ جائے تو چاندی کے ورق پیس کر اس میں ڈال دیں۔ٹھنڈا کرکے بوتل میں ڈال لیں۔جب بھی ضرورت ہو ٹھنڈے پانی میں ملا کر شربت بنا کر استعمال کریں۔