موغادیشو، 10جون (سیاست ڈاٹ کام) صومالیہ کے غیدو علاقے میں پیر کے دن سلامتی فورسوں نے جنگجو تنظیم الشباب کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے اسکے تین دہشت گردوں کو گرفتار ہلاک کردیا۔سلامتی فورسوں کے کمانڈر علی محمد حسن نے بردیرا شہر میں نامہ نگاروں کوبتایاکہ تین جنگجوؤں کو غیدو علاقے کے بلاین اور بکل علاقے میں مار گرایا گیا ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ اس دوران ایک فوجی زخمی بھی ہوا ہے ۔ایک شہری نے کہا ہیکہ ‘‘سلامتی فورسو ںنے الشباب کے جنگجوؤں پر حملہ کیا اور دونوں طرف سے کافی دیر تک گولہ باری ہوئی جس میں تین جنگجو مارے گئے ۔
