ضعیف خاتون کی نعش گھر میں لانے سے رشتہ داروں کاانکار

   

حیدرآباد25دسمبر(یواین آئی)تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں ایک ضعیف خاتون کی موت کے بعد ا س کی آخری رسومات کو تقریبا 6گھنٹے ملتوی کرنا پڑاکیونکہ اس کے رشتہ داروں نے غیر انسانی سلوک کرتے ہوئے اس کے گھر کو قفل ڈال دیا۔اس خاتون جس کی شناخت سدولہ سیتما کے طورپر کی گئی ہے ، کے شوہر لکشمن کی تقریبا 20سال پہلے موت ہوگئی تھی۔ چونکہ اس جوڑے کی کوئی اولاد نہیں تھی اس لیے اس نے اپنی جائیدادیں اپنے شوہر کی موت کے بعد اپنے دیورکے بچوں کے نام کر دی۔ گذشتہ روز 85سالہ خاتون کی خرابی صحت کی وجہ سے ہاسپٹل میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔جب اس کی نعش گھر لائی گئی تو اس کے دیورکے بچوں نے اسے گھر کے اندر لیجانے کی اجازت نہیں دی اور گھر کو تالا لگا کر وہاں سے چلے گئے جس کے نتیجہ میں نعش چھ گھنٹے تک گھر کے باہر رکھی گئی۔اطلاع پر پولیس پہنچ گئی اور دروازہ توڑ کر نعش کو اندر لے گئی ۔خود آخری رسومات ادا کرنے کے بجائے ، خاتون کے رشتہ داروں نے اس کیلئے بعض دیگر افرادسے کام لیا۔