حیدرآباد۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ پانچ دنوں کے دوران تلنگانہ کے بعض مقامات پر گرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔اپنے بلیٹن میں اس نے کہا کہ 13اور14مئی کو ساحلی اے پی،رائل سیماجبکہ11تا 14مئی کو شمالی ساحلی اے پی و یانم میں بھی ایسی ہی صورتحال رہے گی۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ،ساحلی اے پی،یانم میں بعض مقامات پر بارش ہوئی۔اعظم ترین درجہ حرارت 43ڈگری سلسیس تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں درج کیاگیا جبکہ اے پی کے کرنول میں 39.8ڈگری سلسیس درجہ حرارت درج کیاگیا۔حیدرآباد میں گذشتہ روز38.5ڈگری سلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔