ضلع پریشد ہائی اسکول میں درسی کتب کی تقسیم

   

مٹ پلی ۔ ضلع پریشد ہائی اسکول اردو میڈیم مٹ پلی اور پرائمری اردو میڈیٹ مٹ پلی میں طلباء کو اول تا جماعت دہم درسی کتب کی تقسیم عمل میں آئی ۔ اس موقع پر صدر معلمہ ضلع پریشد ہائی اسکول محترمہ کنکاتارا ، ایس ایم سی چیرمین مرزا عزیز اللہ بیگ توفیق پرائمری اسکول صدر مدرس محمد اعظم اساتدہ شیخ فیاض احمد عبدالعزیز ، محمد قمر ، محمد فاروق علی اور دیگر نے اپنا تعاون پیش کیا ۔ اس دوران طلباء کو اوقات کا صحیح استعمال کرنے کی ترغیب دی گئی ۔

سجادہ نشین درگاہ بابن صاحب کے انتقال پر اظہار تعزیت
نظام آباد ۔ ریڈکو چیرمین مسٹر ایس اے علیم نے سجادہ نشین درگاہ بابن صاحب پہاڑی سید مقصود عالم شاہ کے سانحہ ارتحال پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ ایس اے علیم نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا کہ سجادہ نشین سید مقصود عالم ایک ترقی پسند ، نیک سیرت شخصیت تھی ان کے انتقال سے دینی و سیاسی ، سماجی حلقوں کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ انہوں نے اپنے تعلیمی روشنی کے ذریعہ کئی افراد کو مستفید کیا ہے ان کے انتقال سے جو خلاء پیدا ہوا ہے اسے کبھی بھی پرُ نہیں کیاجاسکتا ہے۔مسٹر ایس اے علیم نے لواحقین سے بھی اظہار تعزیت کیا ۔