امریکی سنٹرل کمانڈ پر عہدیدار فوری تبصرے کے لئے دستیاب نہیں تھے
کابل۔کابل انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے مسافر ٹرمنل مونڈیاکت پر فائرینگ میں کم سے کم تین لوگوں کی موت ہوگئی ہے‘ جہاں پر ہزارو ں افغانی جنھیں طالبان کے کنٹرول کے بعد اپنی زندگیوں کوخطرات لاحق ہیں ملک سے انخلاء کی امید سے پہنچے تھے‘ دی وال اسٹریٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں یہ بات کی جانکاری دی ہے۔
اس رپورٹ کے بموجب ٹرمنل کی عمارت کے باہر خون میں لت پت نعشیں زمین پر پڑی دیکھی گئی ہیں۔امریکی سنٹرل کمانڈ پر عہدیدار فوری تبصرے کے لئے دستیاب نہیں تھے۔
اتوار کے روز افغان حکومت کے گرنے کے بعد بڑے پیمانے پرغیرملکی سفیروں او رشہریوں کو ائیرلفٹ کے لئے امریکی فوج نے کابل ائیرپورٹ کی سکیورٹی اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
انخلاء کی پروازوں کو ائیرپورٹ کی دوسری جانب علیحدہ طور پر فوج چلارہی ہے۔مغرب کے ساتھ اشتراک میں کرنے کی خواہش مند اور امریکی افواج کے ساتھ کام کرنے کو ترجیح دینے والے ہزاروں افغانی طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کی وجہہ سے خوف زدہ ہیں اور ان کوملک سے کسی محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لئے امریکی فوج سرگرم ہے۔
اتوار کے روز امریکی جنگی پانی کے جہاز نے اس وقت انتباہی شاٹس دئے جب سینکڑوں افغانی سی 17ٹرانسپورٹ ائیر کرفٹ کو عبور کرنے سے روکنے کے لئے مقرر کردہ حدود کو عبور کرنے کی کوشش کررہے تھے۔