طالبہ کی عصمت دری کے الزام میں سابق وزیر کا بیٹا چھ سال بعد گرفتار

   

سری نگر: سابق وزیر اور پیپلز کانفرنس کے سینیئر لیڈر عبد الغنی وکیل کے فرزند کو ساتویں جماعت کی طالبہ کی چھ برس قبل مبینہ عصمت دری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ایک مقامی انگریزی روزنامے کی رپورٹ کے مطابق ملزم کو پولیس اسٹیشن دومانہ جموں میں بند رکھا گیا ہے جہاں سال 2015 میں مذکورہ ملزم اور اس کے ساتھیوں کے خلاف کیس درج کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق ملزم کی شناخت عابد غنی ولد عبدالغنی وکیل کے بطور ہوئی ہے جو ناؤ پورہ سوپور کا رہنے والا ہے اور اس کو 5 جون کو سوپور سے ہی گرفتار کیا گیا۔