Saturday , December 5 2020

طبی عملہ کی کورونا سے موت خاندان کو 5 لاکھ ریال

ریاض ۔ سعودی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ سرکاری یا خانگی اداروں کے ہر اس صحت کارکن کے افراد خاندان کو پانچ لاکھ ریال دیے جائیں گے جس کی موت کورونا وبا سے ہوئی ہے۔ یہ فیصلہ سعودی اور غیرملکی دونوں صحت کارکنوں پر لاگو ہوگا۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں سعودی کابینہ کا آن لائن اجلاس ہوا ہے جس میں یہ فیصلہ کیا گیا ۔اجلاس میں کہا گیا کہ فیصلے پرعمل 2 مارچ 2020 میں کورونا وائر س کے سامنے آنے والے پہلے معاملہ سے ہوگا۔ اس فیصلے میں سعود ی غیر سعودی، عسکری اورغیرعسکری تمام صحت کارکن شامل ہیں۔قائم مقام وزیر اطلاعات ڈاکٹر ماجد القصبی نے اجلاس کے بعد سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے نمائندے سے کہا ہے کہ کابینہ نے متعدد فیصلے کئے ہیں۔وزیر سیاحت کو ہنگری کے ساتھ سیاحت کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت اور کنگ عبدالعزیز اکیڈمی کے سیکریٹری جنرل کو انڈونیشیا کے قومی دستاویز مرکز کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے اختیارات تفویض کیے گئے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT