نئی دہلی 5 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کی مختلف یونیورسٹیز سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں طلبا نے جے این یو پر حملہ کے خلاف دہلی پولیس ہیڈ کوارٹرس کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ جے این یو کے طلبا بھی اس احتجاج میں شامل ہوگئے تھے ۔ پہلے سے دہلی یونیورسٹی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا احتجاج کر رہے تھے ۔ طلبا نے نعرے لگائے اور پولیس کے جے این یو کیمپس سے چلے جانے کا مطالبہ کیا ۔