عآپ رکن اسمبلی کنور پرتاپ کا پارٹی سے اخراج

   

چنڈی گڑھ 29 جون (یواین آئی) پنجاب کی حکمراں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے امرتسر شمالی کے ایم ایل اے اور سابق انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) افسر کنور وجے پرتاپ سنگھ کو پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر پانچ سال کے لیے پارٹی سے نکال دیا ہے ۔یہ فیصلہ عام آدمی پارٹی کی سیاسی امور کی کمیٹی کی میٹنگ میں کیا گیا جس میں پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے پر ان کے خلاف سخت کارروائی کی گئی تھی۔ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ کنور وجے پرتاپ نے حال ہی میں شرومنی اکالی دل کے سینئر لیڈر وکرم مجیٹھیا کے خلاف جاری ویجیلنس انکوائری پر سوالات اٹھائے تھے ۔ انہوں نے اس کارروائی پر عوامی فورمز پر حکومت پر تنقید کی تھی، جسے پارٹی اپنے نظریے کے خلاف سمجھتی تھی۔