عادل آباد ۔12 نومبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عادل آباد میں مقامی تنظیم سیوا فاؤنڈیشن کے زیراہتمام مولانا ابوالکلام آزاد اور علامہ اقبال کے یوم پیدائش اور اُردو کے عالمی دن کی مناسب سے اسکولی طلباء کے لئے بروز ہفتہ مضمون نویسی اور تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ اس سلسلہ میں بروز پیر 11 نومبر مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش کے موقع پر شہر مستقر کے ایک خانگی فنکشن ہال میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیااور کامیاب طلباء میں انعامات کی تقسیم و اُردو کے لئے خدمات انجام دینے والے اساتذہ و اُردو اخبارات و چیلنجز سے وابستہ صحافیوں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے شال اور مومنٹو پیش کیا گیا اور اعزاز سے نوازا ۔ سروت عالم نے نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں تلنگانہ اُردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن سے وابستہ صحافیوں ضلع صدر شاہد احمد توکل ، محبوب خان ، حمیداللہ انور ، خضر احمد یافعی ، عمیم شریف ، عصمت علی ، شیخ معیز ، محمد محسن ، محمد شفیع، اشفاق احمد شامل ہیں۔ اس موقع پر مہمانوں نے علامہ اقبال اور مولانا ابوالکلام آزاد کی خدمات کا تذکرہ کیا اور طلباء و طالبات کو اُن کے نقشِ قدم پر چلنے کی تلقین کی ۔ اس تقریب میں سیوا فاؤنڈیشن کے ذمہ داران خواجہ سراج الدین ، رضوان خان ، ساجد میمن ، سمیر خان ، تبریز خان ، شیخ اسمٰعیل ، حافظ شیخ ابرار ، عمران خان ، محمد جاوید ، طلحہ ، اقبال پٹیل اور دیگر نے شرکت کی۔