حیدرآباد۔14 ۔جولائی (سیاست نیوز) عادل آباد سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ سافٹ ویر انجنیئر امریکہ کے واشنگٹن ڈی سی کی ایک جھیل میں حادثاتی طور پر غرق ہوگئے ۔ یہ واقعہ اتوار کو پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق اے نہار ریڈی عادل آباد کے ایچوڑا منڈل کے بھوری گاؤں سے تعلق رکھنے والے لکشما ریڈی اور شوبھا ریڈی کے فرزند ہیں۔ نہار ریڈی اپنے افراد خاندان کے ساتھ تفریح کے لئے واشنگٹن کے مشہور واٹر فالس لیک پہنچے تھے، ان کے ساتھ موجود رشتہ دار انہیں بچانے میں ناکام رہے ۔ حادثاتی طور پر وہ پھسل کر جھیل میں گر پڑے اور تیراکی سے ناواقفیت کے نتیجہ میں غرقاب ہوگئے ۔ سافٹ ویر انجنیئر نے اپنے بھائی نکھل ریڈی کے ساتھ تین سال قبل امریکہ میں سکونت اختیار کی تھی ۔
