عازمین حج کیلئے آج ٹیکہ اندازی کیمپہریش راؤ حج ہاوزمیں افتتاح کریں گے

   

حیدرآباد۔/21 مئی، ( سیاست نیوز) حج 2023 کے منتخب عازمین کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا کل 22 مئی کو وزیر صحت ہریش راؤ افتتاح کریں گے۔ حج ہاوز نامپلی میں 11 بجے دن ہریش راؤ ٹیکہ اندازی اور میڈیکل اسکریننگ کیمپ کا آغاز کریں گے۔ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے عازمین حج کیلئے حج ہاوز میں ٹیکہ اندازی کی سہولت رہے گی جبکہ ہیلت اسکریننگ کے سلسلہ میں حیدرآباد کے 4 سرکاری دواخانوں کا انتخاب کیا گیا ہے جہاں کل 22 مئی سے عازمین حج کی ہیلت اسکریننگ کا آغاز ہوگا۔ خیریت آباد، نامپلی، ملک پیٹ اور کنگ کوٹھی ہاسپٹل میں یہ سہولت رہیگی۔ ہریش راؤ نے ٹیکہ اندازی اور اسکریننگ ٹسٹ کے سلسلہ میں ریاست کے تمام اضلاع کے سرکاری دواخانوں میں سہولت فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اضلاع کے عازمین حج اپنے متعلقہ سرکاری ہاسپٹل میں اس سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ حج ہاوز میں ٹیکہ اندازی کیمپ کی افتتاحی تقریب کی صدارت صدرنشین حج کمیٹی محمد سلیم کریں گے۔ ریاستی وزراء، عوامی نمائندے اور حج کمیٹی کے ارکان شرکت کریں گے۔ر