عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کا آج آخری دن

   

حیدرآباد۔/5 جون، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حج کمیٹی کے حیدرآباد، رنگاریڈی اور میڑچل اضلاع کے عازمین کیلئے حج ہاوز میں ٹیکہ اندازی کی 6 جون آخری تاریخ ہے۔ صدرنشین حج کمیٹی محمد سلیم نے بتایا کہ منتخب عازمین کیلئے 4 جون سے ٹیکہ اندازی کا آغاز ہوا اور کوور نمبر کے لحاظ سے عازمین کو اطلاع دی گئی۔ صبح 11:30 تا شام 4 بجے ویکسین دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عازمین کیلئے ویکسین لازمی ہے۔ موسم کی تبدیلی سے صحت میں تبدیلی کا امکان ہے لہذا عازمین کیلئے موسمی بخار، گردن توڑ بخار انجکشن کے علاوہ پولیو خوراک دیئے جارہے ہیں۔ محمد سلیم نے عازمین سے اس سے استفادہ کی اپیل کی اور کہا کہ اضلاع کے عازمین کیلئے متعلقہ اضلاع میں انتظام کیا گیا ہے۔ر