عاشق کے گھر کے سامنے معشوقہ کا احتجاج

   

حیدرآباد ۔ 10 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : محبت میں شادی کا وعدہ کرتے ہوئے دھوکہ دینے والے عاشق کے گھر کے سامنے معشوقہ نے دھرنا منظم کیا ۔ تفصیلات کے بموجب حیدرآباد کے پنجہ گٹہ سری نگر کی 24 سالہ لڑکی کی ضلع محبوب نگر کے چوٹ پلی کے متوطن 25 سالہ تلک گوڑ سے فیس بک پر دوستی ہوئی جو محبت میں تبدیل ہوگئی اور تین سال تک دونوں آپس میں ایک دوسرے سے محبت کرتے رہے ۔ تلک گوڑ دوسری لڑکی سے شادی کرنے کے لیے تیار ہوگیا ۔ اطلاع ملتے ہی اس کی محبوبہ عاشق کے گھر پہونچکر احتجاجی دھرنا دیا اور لڑکی نے نواب پیٹ پولیس اسٹیشن میں عاشق کی بے وفائی کے خلاف شکایت کی جس پر پولیس نے لڑکی کو حیدرآباد کے پنجہ گٹہ پولیس اسٹیشن سے رجوع ہونے کا مشورہ دیا ۔۔ ن