عالمی مخالفت کے باوجود یوگنڈا میں ہم جنس پرستی کیخلاف سخت قوانین منظور

,

   

لندن: عالمی برادری کی جانب سے امداد روکے جانے کی دھمکیوں کے باوجود افریقی ملک یوگنڈا کے صدر نے ہم جنس پرستی کی حوصلہ شکنی کرنے والے سخت بل پر دستخط کردیے، جس کے بعد بل قانون میں تبدیل ہوگیا۔خبر رساں کے مطابق یوگنڈا کے صدر یووری میوزیوینی نے 29 مئی کوقانون پر دستخط کردیئے، جس کے بعد ملک میں سخت قوانین کا نفاذ ہوگیا۔یوگنڈا میں پہلے ہی ہم جنس پرستی ممنوع ہے جب کہ وہاں اس پر سخت سزائیں بھی ہیں، تاہم حکومت نے عالمی امداد بند ہونے پر 2014 میں متعدد سخت قوانین کو منسوخ کردیا تھا، لیکن اب ایک بار پھر حکومت نے پہلے سے زیادہ قوانین نافذ کردیئے ہیں۔حکومت کی جانب سے ہم جنس پرستی کو معمولات زندگی سے انحراف قرار دیتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا ہے۔پارلیمنٹ کی جانب سے رواں ماہ مئی کے آغاز میں پاس کیے گئے بل میں سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں، جس میں ہم جنس پرستی کے فروغ پر بھی 10 سال یا عمر قید تک کی سزا رکھی گئی ہے۔