عالمی مشاعرہ ’’پیام امن‘‘ بیاد راموجی راؤ، ظہیرالدین علی خان

   

انجمن محبان اُردو کا مشاعرہ ،ملک و بیرونی ممالک کے شعراء کی شرکت
حیدرآباد 25 اگست (پریس نوٹ) انجمن محبان اردو تلنگانہ کے زیراہتمام ایک یادگار عالمی مشاعرہ ’’پیام امن‘‘ بیاد ظہیرالدین علی خان و راموجی راؤ 28 اگست 7 بجے شام رویندرا بھارتی تھیٹر میں منعقد ہوگا جس کا افتتاح جوپلی کرشنا راؤ وزیر آبکاری و ٹورازم تلنگانہ اور محترمہ سائلیجہ کرن (بہو راموجی راؤ) منیجنگ ڈائرکٹر راموجی فلم سٹی کریں گی۔ لطیف الدین لطیف کی اطلاع کے بموجب نگرانی سید مسکین احمد بانی و معتمد انجمن کی ہوگی اور صدارت نواب محبوب عالم خان کریں گے۔ جناب پرکاش گوڑ رکن اسمبلی، جناب عامر علی خان ایم ایل سی و نیوز ایڈیٹر سیاست، طاہر بن حمدان صدرنشین اردو اکیڈیمی، محمد فہیم قریشی نائب صدرنشین ٹمریس، جناب طارق انصاری صدرنشین اقلیتی کمیشن تلنگانہ، جناب عبیداللہ کوتوال صدرنشین اقلیتی مالیاتی فینانس کارپوریشن، محمد اظہرالدین سابق کرکٹر بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کریں گے۔ سید عمران الدین ایم ڈی منصف ٹی وی، جناب نصیرالدین چیف ایگزیکٹیو منصف ٹی وی، فیاض انجم انصاری ممبئی، محمد قمرالدین سابق صدرنشین اقلیتی کمیشن، خسرو نواب تاجر، خلیق الرحمن کانگریس قائد، محمد مرتضیٰ، عامر جاوید، تاج احمد خان تاجر مہمانان اعزازی ہوں گے۔ جس میں ملک و بیرون ملک کے شعراء انور کمال بحرین، ڈاکٹر زبیر فاروق العرشی دبئی، سرور نیپالی نیپال، سردار سریندر سنگھ شجر دہلی، حامد بھنساولی مہاراشٹرا، نعیم اختر خادمی برہان پور، شمیم عباس ممبئی، فہیم فاکر لکھنو، ڈاکٹر لکشمن واحد ممبئی، ڈاکٹر عائشہ طارق شیخ سمن ممبئی، نندنی سنگھ اعظم اترپردیش، رفیق سوداگر کے علاوہ میزبان شعراء ڈاکٹر فاروق شکیل، سردار سلیم، سیف نظامی، انجنی کمار گوئل، بصیر خالد، رفیعہ نوشین کے علاوہ طنز و مزاح کے شعراء شاہد عدیلی اور لطیف الدین لطیف اپنا کلام سنائیں گے۔ نظامت فاخر ادیب کی ہوگی۔ جناب لطیف الدین لطیف نے مزید کہاکہ اس تقریب میں راموجی راؤ اور ای ٹی وی اردو کی اردو خدمات پر سائلیجہ کرن کو محب اردو ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ حیدرآبادی تہذیب اور اعلیٰ ادبی روایات کے ساتھ اس مشاعرہ میں ظہیرالدین علی خان مرحوم اور راموجی راؤ کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ داخلہ کی عام اجازت ہوگی۔