انٹرنیشنل ویمنس ڈے عالمی سطح پر خواتین کی سماجی‘ معاشی‘ ثقافتی اور سیاسی کامیابیوں پر ہرسال 8مارچ کو عالمی یوم مستوارت منایاجاتا ہے۔
اس کی سرکاری ویب سائیڈ کے بموجب”خواتین کی سماجی‘ معاشی‘تقافتی اور سیاسی کامیابیوں پرجشن کے لئے ایک عالمی یوم منایاجاتا ہے۔ اس روزمساوات خواتین کو اجاگر کرنے کی کاروائی کی مانگ کے طور پر کام کیاجاتا ہے“
عالمی یوم مستورات کیوں منایاجاتا ہے؟
عالمی یوم خواتین کی شروعات1900کے دہے میں ہوئی ہے اور اب سو سے زائد کا وقت ہوگیاہے۔
جبکہ بہت سارے لوگوں کا خیال ہے کہ اس دن کو یوم نسواں کے طورکے حقوق کے مقصد سے منایاجاتا ہے مگر اس کی جڑیں مزدور تحریک سے جڑی ہیں۔
جبر اورعدم مساوات کے متعلق 1908کے دوران ایک حساس بحث کی شروعات ہوئی تھی جو تبدیلی کی مہم کا سبب بنا تھا۔
یہ اس وقت بڑے پیمانے پر شروع ہوا جب 15000عورتیں مختصر گھنٹوں‘ بہتر مشاہیرہ اور ووٹنگ کے حق کی مانگ کرتے ہوئے نیویارک کی طرف کوچ کرنے لگے۔ سال1909میں پہلا یوم خواتین امریکہ بھر میں منایاگیا۔
کوفہن ہاگین میں جرمنی سوشیل ڈیموکرٹیک پارٹی برائے ویمن افس کی ایک لیڈر کلارا زیٹکین نے 1910میں ایک انٹرنیشنل کانفرنس برائے ورکنگ ویمن منعقد کی تھی۔
اس کانفرنس میں 17ممالک کی 100خواتین شریک ہوئیں‘ جو یونینوں‘ سوشلسٹ پارٹیوں‘ ورکنگ ویمنس کلب اور خاتون قانون سازوں کے ساتھ مذکورہ مشورہ کو منظوری دی گئی۔ سال1911میں پہلی مرتبہ 19مارچ کو اس یوم کا آسڑیلیا‘ دنمارک‘ جرمنی اور سوئزرلینڈ میں انعقاد عمل میں آیا۔
بعدازاں 1919میں یہ فیصلہ کیاگیاہے کہ عالمی سطح پر یوم خواتین8مارچ کو منایاجائے گی جس کو تسلیم بھی کرلیاگیا اور اس کے بعد سے آج تک ہرسال یوم خواتین اسی روز منایاجاتا ہے۔
اس روز لوگو ں میں خواتین کے حقوق‘ صنفی مساوات کے متعلق شعور بیداری کے علاوہ اس بات کا بھی حوصلہ دلانے کا کام کیاجاتا ہے کہ خواتین کو اپنے خوابوں کو پورا کرنے میں کوئی چیز رکاوٹ نہیں بن سکتی ہے
سال2021میں یوم مستوار ت کاموضوع
اس سال انٹرنیشنل ویمنس ڈے کے لئے جس موضوع کا انتخابات کیاگیاہے وہ ہیش ٹیگ چیالنج کا انتخاب ہے۔ جو اس بات کا اشارہ کریا ہے کہ ”چیالنج والی دنیا ایک چوکنا دنیاہے اور چیالنج سے تبدیلی آتی ہے“۔
اس میں تمام جشن عورتوں کی کامیابی اور تعصب کے متعلق شعور بیدار کرنا ہے۔لہذا ہمیں چیالنج کا انتخاب کرنا ہے تاکہ تبدیلی لائی جاسکے۔
اس دن کے تین رنگ کون سے ہیں؟
ارغونی‘ سبز او رسفید عالمی یوم مستوار ت کے رنگ ہیں۔ ارغونی انصاف او روقار کی علامت۔ سبز امیدکی نشانی اور سفید شفافیت کے لئے ہے۔
مذکورہ رنگ خواتین کی سوشیل اور پولٹیکل یونین(ڈبلیو ایس پی یو) یوکے سے 1908میں لئے گئے ہیں۔ ہم ان تمام بہادر عورتوں اور ذاتی اور پیشہ وارانہ زندگی میں کامیابی حاصل کرنے والی ہر عورت کی ستائش کرتے ہیں۔
عالمی یوم مستوارت مبارک ہو۔