نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار اور پروڈیوسر عامر خان عدالت میں چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی عدالتی کارروائی کے دوران اپنی موجودگی کی وجہ سے توجہ کا مرکز رہے ۔بالی ووڈ اداکار عامر خان عدالت میں بنچ کی اگلی قطار میں بیٹھے تھے ۔اپنی موجودگی کا اشارہ دیتے ہوئے جسٹس چندر چوڑ نے کہاکہ میں عدالت میں بھگدڑ نہیں چاہتا، ہم سپریم کورٹ کے ایک خاص مہمان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ عامر خان کے ساتھ فلم ڈائریکٹر کرن راؤ بھی وہاں موجود تھیں۔ا سی وقت، اٹارنی جنرل آر وینکٹ رمنی نے بھی تبصرہ کیاکہ چیف جسٹس کی عدالت آج ‘ستاروں سے بھری’ ہو گئی ہے۔ عامر خاں اور کرن راؤ کی عدالت میں یہ موجودگی سپریم کورٹ کے آڈیٹوریم میں بالی ووڈ فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ کی اسکریننگ سے چند گھنٹے پہلے ہوئی۔