عامر خان رشی کپور سے ملنے امریکہ پہنچ گئے ۔ 

,

   

نئی دہلی : بالی ووڈ کے مشہور فلم اسٹار رشی کپور جو ان دنوں امریکہ کے شہر نیویارک میں زیرعلاج ہیں ۔ بالی ووڈ کے کئی اسٹارس ان سے ملاقات کیلئے امریکہ روانہ ہورہے ہیں ۔ اب اس دوڑ میں سوپر اسٹار عامر خان بھی شامل ہوگئے ہیں ۔ رشی کپور کی اہلیہ نیتوسنگھ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کی شوہر کے علاوہ عامر خان موجود ہیں ۔ رشی کپور پچھلے ماہ سے امریکہ میں ایک نا معلوم بیما ری کے علاج کے سلسلہ میں امریکہ میں مقیم ہیں ۔

ان کے ساتھ ان کے اہلیہ نیتو سنگھ بھی ہے ۔ رشی کپور سے ملاقات کرنے بالی ووڈ کے کئی فنکار امریکہ پہنچ کر ان کی عیادت کی ۔ ان میں ان کے بیٹا بیٹی رنبیر کپور ، ردھیما کپور کے علاوہ عالیہ بھٹ ، انوپم کھیر ، پرینکا چوپڑہ ، سونالی بیندرے، جاوید اختر شامل ہیں ۔