عاپ کی سابق رکن اسمبلی الکالامبا کی صدر کانگریس سونیا گاندھی سے ملاقات، کانگریس میں شمولیت کی قیاس آرائی

,

   

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کی سابق رکن اسمبلی الکالامبا نے منگل کے روز صدر کانگریس سونیا گاندھی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس کے بعد قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہوگیا اور کہا جارہا ہے کہ الکا لامبا بہت جلد کانگریس میں شامل ہوسکتی ہیں۔ الکالامبا اور عام آدمی پارٹی کے درمیا ن کافی دنوں سے اختلافات چل رہے تھے۔ وہ پارٹی کے فیصلوں پر اتفاق نہیں رکھتیں۔

اسمبلی میں آنجہانی وزیر اعظم راجیو گاندھی سے ایوارڈ واپس لئے جانے کی پارٹی کی تجویز سے بھی وہ متفق نہیں تھیں۔ واضح رہے کہ الکا لامبا نے عام آدمی پارٹی سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ وہ دہلی کے حلقہ چاندنی چوک کی رکن اسمبلی کی تھی۔