عثمانیہ اور جے این ٹی یو کے آج اور کل ہونے والے امتحانات ملتوی

   

حیدرآباد : عثمانیہ یونیورسٹی کے 14 اور 15 اکٹوبر کو ہونے والے امتحانات شہر میں موسلا دھار بارش کے باعث ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ 16 اکٹوبر کا امتحان شیڈول کے مطابق منعقد ہوگا۔ ملتوی امتحانات کی تاریخ کا متعاقب اعلان کیا جائے گا۔ اسی طرح جے این ٹی یو نے بھی 14 اور 15 اکٹوبر کو منعقد ہونے والے یو جی اینڈ پی جی (ریگولر و سپلیمنٹری) امتحانات کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نئی تواریخ کا عنقریب اعلان کیا جائے گا۔ 16 اکٹوبر سے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔