اقوام متحدہ۔5 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے عراقی حکومت اور مظاہرین سے بات چیت کے ذریعہ مسئلہ کا حل نکالنے کی اپیل کی ہے۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان وسٹیفن ڈجارک نے بیان جاری کر کے اس کی اطلاع دی۔ ڈجارک نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل عراق کے حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے حکومت اور مظاہرین کو بات چیت کے ذریعے مسئلہ کا حل نکالنے کیلئے کہا ہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ وہاں بنیادی حقوق کا احترام کیا جانا چاہئے ۔ ڈجارک نے کہا کہ گوٹریس وہاں تشدد میں ہلاکتوں سے کافی ناخوش ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہاں تشدد کی جگہ امن قائم ہونا چاہئے ۔
