حیدرآباد۔/24 مئی، ( سیاست نیوز) وزیر داخلہ محمد محمود علی نے اپنے دورہ عراق کے موقع پر آج بغداد میں ہندوستانی سفیر پرشانت پیزی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں تلنگانہ اور عراق کے درمیان سفارتی رشتوں کے استحکام، تجارتی اور تہذیبی تبادلے پر بات چیت ہوئی۔ وزیر داخلہ نے سیکوریٹی، انسداد دہشت گردی اور دیگر اُمور پر دونوں ممالک میں تعاون میں اضافہ کی ضرورت ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے کام کررہے ہیں۔ ہندوستانی سفیر نے دونوں ممالک کے تعلقات میں حالیہ عرصہ میں استحکام کی تفصیلات سے واقف کرایا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ تلنگانہ سرمایہ کاری کیلئے ہندوستان میں موزوں مقام ہے۔ دونوں ممالک تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دے سکتے ہیں۔ محمود علی نے ہندوستانی سفیر کو دورہ تلنگانہ کی دعوت دی۔ انہوں نے تلنگانہ میں دنیا بھر سے سرمایہ کاری میں اضافہ کی تفصیلات سے واقف کرایا۔ وزیر داخلہ کو بارگاہ امام حسینؓ اور بارگاہ غوث الاعظم ؒ کے دربار سے حاصل کردہ قرآن مجید کے خصوصی نسخے اور غلاف مبارک بطور تبرک پیش کئے گئے۔ر