عرب ممالک کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئی ہے : اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو 

,

   

وارسا : اسرائیل نے امید ظاہر کی ہے کہ پولینڈ او رامریکہ کی میزبانی میں وارسا میں منعقد مشرق وسطیٰ کانفرنس اسرائیل اور عرب ریاستوں کے درمیان تعلقات میں بہتری میں کلیدی رول ادا کرسکتی ہے ۔

اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو نے بدھ کے روز عوامی سطح پر کہا کہ ان کے دور حکومت میں اسرائیل او رمتعدد خلیجی ریاستوں کے درمیان تعلقات میں بہتری آئی ہے ۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پولینڈ میں منعقد ہونے والی مشرق وسطیٰ کانفرنس ان تعلقات میں مزید بہتری کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے ۔ متعدد عرب ریاستوں کے اعلی عہدیداران پولینڈ میں منعقدہ اس کانفرنس میں شریک ہورہے ہیں ۔ خبر رساں ادارہ ایسو سی ایٹڈ پریس کے مطابق ایران کو اس کانفرنس میں مدعونہ کئے جانے کی وجہ ایران مخالف اتحاد کے تناظر میں دیکھا جاسکتا ہے ۔ امریکہ اور پولینڈ کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہونے والی اس کانفرنس کا موضوع ’’ مشرقی وسطیٰ سلامتی او ر امن ہے ۔ ایران نے اس کانفرنس کے کو ایران مخالف قرار دے چکا ہے ۔

او ر روس نے بھی اس کانفرنس میں شرکت کرنے سے معذرت مانگ لی ہے