عرس حضرت پیر غوثی شاہؒ

   

حیدرآباد 23 اپریل (راست) مولانا غوثوی شاہ کی نگرانی میں حیدرآباد کے نامور صوفی بزرگ حضرت پیر غوثی شاہ صاحب قبلہؒ کے 71 ویں عرس مبارک کا بتاریخ 25 اپریل 2023 ء بروز منگل بہ مسجد کریم اللہ شاہؒ واقع بیگم بازار انعقاد عمل میں آئے گا۔ بعد نماز عشاء مزار مبارک پر گل افشانی و فاتحہ خوانی ہوگی اور جناب مجاہد علی حکیمی کی قرأت کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوگا۔ الحاج کریم پاشاہ، مولانا محمد عبدالرفیق جنیدی، الحاج مولانا شاہ خواجہ عظیم الدین روشن اور مولانا غوثوی شاہ جلسہ کو مخاطب کریں گے۔ دوسرے دن 26 اپریل 2023 ء بروز چہارشنبہ 11 بجے دن بمقام بیت النور، فورٹ ویو کالونی، روبرو ہیپی ہوم پلر نمبر 191 اُپرپلی حیدرآباد میں ختم قرآن کے بعد نغمہ، چشت سماع ہوگا۔ جناب شاہد پیراں، خالد پاشاہ، کریم اللہ شاہ فاتح و اکرام اللہ شاہ نے برادران اسلام سے شرکت کی خواہش کی ہے۔