اسلامی انقلابی گارڈ کے سربراہ قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد کسی بھی ہندوستانی وزیر کا پہلا دورۂ ایران
نئی دہلی، تہران: ہندستان اور ایران نے باہمی تعاون کے فروغ کے طریقوں اور افغانستان میں امن و استحکام سمیت علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی سے ملاقات کی۔بریگیڈیئر حاتمی نے مسٹر سنگھ سے ملاقات کی درخواست کی تھی جب وہ ماسکو سے نئی دہلی تک تہرانمیں عبوری طور پر رکے تھے ۔وزارت دفاع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ایک خوشگوار اور پُرجوش ماحول میں ہوئی۔دونوں رہنماؤں نے ہندستان اور ایران کے مابین پرانے ثقافتی ، لسانی اور تہذیبی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔مسٹر سنگھ نے شنگھائی تعاون تنظیم اور دولت مشترکہ کے آزاد ممالک کے ممبر ممالک کے وزرائے دفاع کے مشترکہ اجلاس کے دوران مسٹر سنگھ نے خلیج فارس کے ممالک کے مابین وسیع تر بات چیت پر زور دیا۔انہوں نے کہا تھا کہ ہندستان کو خلیج فارس کے تمام ملکوں کے ساتھ تہذیبی اور ثقافتی مفادات کے اہم روابط ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم خطے کے ممالک سے جو سبھی ہندستان کے عزیز اور دوست ممالک ہیں ، اپیل کرتے ہیں کہ وہ باہمی احترام ، ایک دوسرے کی خودمختاری اور اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کی بنیاد پر بات چیت کے ذریعے اختلافات کو دور کریں۔ایران شنگھائی تعاون تنظیم میں مبصر ملک کے طور پر شامل ہے ۔مسٹر سنگھ کا دورہ ایران اس لحاظ سے اہم ہے کہ ہندستان اس ملک کو اپنا توسیعی ہمسایہ سمجھتا ہے اور توانائی سے سلامتی تک وسیع تر مفادات وابستہ ہیں۔ایران نے حال ہی میں جہاں چین کے ساتھ ایک بڑے سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں، وہیں ایران اور ہندستان اسٹریٹجک اعتبار سے واقع چابہار بندرگاہوں میں تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں اور کاروباری تعلقات کو بڑھانے کے لئے ترجیحی تجارت کے معاہدے کی تیز تر تکمیل کیلئے کوشاں ہیں۔چابہار بندرگاہ پروجیکٹ سے ہندستان کو افغانستان اور وسط ایشیائی ممالک سے مربوط کرتا ہے ۔رواں سال کے شروع میں امریکیوں کے ہاتھوں اسلامی انقلابی گارڈ کے سربراہ قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد کسی بھی ہندستانی وزیر کا ایران کا یہ پہلا دورہ ہے ۔ایران وسطی ایشیاء ، افغانستان اور یوریشیا کے لئے ہندستان کی راہداری ہے ۔
اندور کے 8خانگی ہاسپٹلس کو نوٹس کی اجرائی
اندور: مدھیہ پردیش کے اندور شہر میں کورونا سے متعلق حکومت کے رہنما خطوط پر عمل نہ کرنے کے سلسلے میں آٹھ پرائیویٹ اسپتالوں کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا گیا ہے ۔ ضلع کی چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر پورنما گڈیریا کے مطابق گذشتہ روز متعلقہ اسپتالوں کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر 20 جولائی کو ضلعی کلکٹر نے ایک حکم جاری کیا ہے ۔ اس کے مطابق ضلع کے تمام نجی اسپتالوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے بستروں کا 15 فیصد کورونا سے متاثرہ مریضوں کے لئے مختص کریں۔ڈاکٹر گڈریا کے مطابق ، اس حکم کی خلاف ورزی کرنے کے معاملے میں ہفتے کے روز ورما یونین اسپتال ، گیتا بھون اسپتال ، گوجر اسپتال ، شکنتلا دیوی اسپتال ، ایس این جی اسپتال ، رابرٹ نرسنگ ہوم ، یوریکا اسپتال اور کلاتھ مارکیٹ ہسپتال کو نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔