علیگڑھ ۔ 23 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش بی جے پی رکن اسمبلی دلبیرسنگھ نے الزام عائد کیا کہ مسلم یونیورسٹی کے عملہ نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی اور ان کی کار سے پارٹی کا پرچم نکال دیا۔ یونیورسٹی کیمپس میں ان کی کار کو داخل ہونے نہیں دیا گیا۔ رکن اسمبلی نے عملہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ان کی کار سے پرچم نکالا گیا اس وقت وہ کار میں نہیں تھے۔ اسی دوران یونیورسٹی نے کہا کہ قوانین کے مطابق سیاسی پارٹی پرچم لہرانے والی موٹر گاڑیوں کو کیمپس کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔ بتایا جاتا ہیکہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کیمپس میں بی جے پی قائدین اپنی جانب سے اشتعال انگیز حرکتیں کرتے آرہے ہیں۔